شوبز

دلیپ کمارایک بارپھراسپتال میں داخل،مگرکیوں؟

لیجنڈ بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کو سانس کے مسائل کا سامنا کرنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

دلیپ کمارایک بار پھراسپتال میں داخل،مگرکیوں؟ س سوال کا جواب بھی مل گیا ،بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق سینئربالی وڈ اداکاردلیپ کمارکی اہلیہ سائرہ بانوکاکہنا ہےکہ دلیپ کمارکوسانس کےمسائل کا سامنا کرنے پر ممبئی کےاسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےسائرہ بانو کا کہنا تھا کہ دلیپ کمارکوآج صبح اسپتال لایا گیا ہے،ڈاکٹرزان کا علاج کررہےہیں اوران کےکچھ ٹیسٹ بھی کیےگئےہیں،تاہم ٹیسٹ نتائج کا انتظارہے ۔

سائرہ بانو نے  مداحوں سے دلیپ کمار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی، ان کا کہناتھا کہ دلیپ کمار کی صحت کے لیے دعا کی جائے تاکہ  وہ جلد صحت یاب ہوکر گھر جاسکیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہےجب کہ گزشتہ ماہ بھی انھیں اسپتال میں داخل کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.