شوبز

جنت مرزا کا بشریٰ انصاری کو منہ توڑ جواب

جنت مرزا نےاسٹوری شیئرکرتےہوئےسینئراداکارہ کوجواب دیتےہوئےلکھا کہ اماں جی! آپ کچھ بھی جاننےسےکسی کونہیں پرکھ سکتیں

جنت مرزا کا بشریٰ انصاری کو منہ توڑ جواب، پاکستانی ماڈل اورٹک ٹاکرجنت مرزا نےسینئراداکارہ بشریٰ انصاری کی تنقید پرسخت رد عمل کا اظہارکردیا ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری پرجنت مرزا نےاسٹوری شیئرکرتےہوئےسینئراداکارہ کوجواب دیتےہوئےلکھا کہ اماں جی! آپ کچھ بھی جاننےسےکسی کونہیں پرکھ سکتیں۔

جنت مرزا نے لکھا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ حقائق جانے بغیر کسی کو بدنام نہیں کرسکتیں۔ ٹک ٹاکر نے انسٹاگرام اسٹوری میں بشریٰ انصاری سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں آنٹی،آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلارہیں۔

جنت مرزا نے لکھا کہ آپ خود بھی گلوکاری کرتی ہیں ڈانس کرتی ہیں ایوارڈ شو پر ڈانس آپ نے کیا اور آج دوسروں پر تنقید واہ،آج احساس ہوا کہ واقعی آپ کے پاس دل ہی نہیں ہے۔

انھوں نے لکھا کہ میں بس اتنا کہوں گی کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانک لیں ، کبھی کسی پر لعنت اور کبھی کسی کو بددعا کہ اللہ کرے تو مرجائے یہ سب ٹھیک نہیں ہے۔ جنت مرزا نے مزید لکھا کہ وقت نکال کر پہلے حقیقت جانیے پھر تنقید کیجیے گا۔

خیال رہے کہ  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا  کی حالیہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر خفگی کا اظہار کرتے  ہوئے انھیں جاہل اسٹار قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ انھیں نہ اسلام کا پتہ ہےنہ کسی اور مذہب کا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.