شوبز

شادی سےپہلے احد رضا میرکس اداکارہ کےعشق میں گرفتارتھے؟

معروف اداکار احد رضا میر کا کہنا ہے کہ میں مایا علی کے عشق میں پاگل تھا

شادی سےپہلے احد رضا میرکس اداکارہ کےعشق میں گرفتارتھے؟ خود ہی رازبتادیا، معروف اداکار احد رضا میر کا کہنا ہے کہ میں مایا علی کے عشق میں پاگل تھا۔ معروف اداکار احد رضا میر کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکار کے انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے، یہ انٹرویو احد رضا میر نے سجل علی سے شادی سے پہلے دیا تھا جس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کو کونسی اداکارہ پسند ہیں، احد رضا میر نے پہلے نام لینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تاہم بعد میں کہا کہ میں مایا علی کے عشق میں پاگل تھا تاہم جب ان سے ملاقات ہوئی تو مایا سے مل کر بے حد متاثر ہوا۔ واضح رہے کہ احد رضامیر اور مایا علی مشہور ڈرنک کے اشتہار میں ساتھ نظر آئے تھے جب کہ 2020 میں احد رضامیر اور ادکارہ سجل علی شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.