شوبز

اداکارہ ہانیہ عامرکو مداحوں سےمعافی کیوں مانگنا پڑی؟

ہانیہ عامرکا کہنا ہےکہ ان کی وجہ سےجانےانجانےمیں اگرکسی کا دل دُکھا ہوتو وہ معذارت خواہ ہیں

اداکارہ ہانیہ عامرکو مداحوں سےمعافی کیوں مانگنا پڑی؟ ہانیہ عامرکا کہنا ہےکہ ان کی وجہ سےجانےانجانےمیں اگرکسی کا دل دُکھا ہوتو وہ معذارت خواہ ہیں۔ ہانیہ عامرنےاپنی حالیہ پوسٹ میں ان کی ’نامناسب‘ ویڈیو وائرل کرنےوالوں کوآڑے ہاتھوں لیتےہوئےچند حقائق سب کے سامنےرکھے، اورساتھ ہی خود بھی کسی کی بھی دل آزاری ہونے پرمعافی مانگ لی۔ انہوں نے لکھا کہ ’یہ میں آخری مرتبہ سب کے سامنے حقائق رکھ رہی ہوں، یہ کسی سے لفظی جنگ کی بحث نہیں، نہ ہی اصل بحث یہ ہے کہ کسی سابقہ بوائے فرینڈ سے بحث کو طُول دی جائے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میری تمام تر شکایت انٹرنیٹ پر ہراساں کیے جانے کی ہے، کسی بھی عورت کو یوں ہراساں کرنا کسی معاشرے میں قابلِ قبول نہیں ہے‘ انہوں نے لکھا کہ یہ بطور انسان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے راہیں ہموار کرتے ہیں ، اس میں کچھ ایسا نہ جائے جس پر بعد میں انہیں شرمندگی ہو۔ ہانیہ عامر نے لکھا کہ میں اپنی غلطی تسلیم کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گی اور روزانہ بہتر سے بہتر انسان بننے کی کوشش کروں گی۔

انہوں نے لکھا کہ معافی مانگنے کا مطلب کسی کو نیچا دکھانا نہیں ہوتا اسی وجہ سے مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے بھی معافی مانگنی چاہیے۔ اداکارہ نے لکھا کہ اگر میں نے کسی کا بھی جانے انجانے میں دل دکھایا ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں عاصم اظہر کو پیغام دیا کہ براہِ کرم آپ بھی واضح پیغامات شیئر کریں، آپ کے ریمارکس کسی کی شخصیت کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے تمام چاہنے والوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.