شوبز

سنیتا مارشل کو اپنا جسم دکھانا کیوں اچھا نہیں لگتا؟

سُپرماڈل واداکارہ کےمذہب،پہناوے اورپاکستان کی ثقافت سےمتعلق دیئےگئےبیان نےمداحوں کےدل جیت لیے

اداکارہ سنیتا مارشل کو اپنا جسم دکھانا کیوں اچھا نہیں لگتا؟ پاکستان کی سُپرماڈل واداکارہ سنیتا مارشل کےمذہب،پہناوے اورپاکستان کی ثقافت سےمتعلق دیئےگئےبیان نےمداحوں کےدل جیت لیےہیں۔ بلاک بسٹرڈرامہ سیریل ’خدا اورمحبت ‘ کےسیکوئل میں اہم کردار ادا کرنےوالی اداکارہ سنیتا مارشل نےحال ہی میں اپنےایک انٹرویوکے دوران جہاں اپنی نجی اورپیشہ ورانہ زندگی سےمتعلق بہت سی معلومات اپنےمداحوں کےساتھ شیئرکیں وہیں اُن کےپہناوے اورپاکستان کی ثقافت سےمتعلق دیئےگئےایک بیان نےانٹرنیٹ پرخوب توجہ حاصل کررکھی ہے۔

سنیتا مارشل کواُن کےبیان پرخوب سراہا جا رہا ہےاورانٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہےکہ پاکستان شوبزانڈسٹری کی سب ہی اداکاؤں کوسنیتا مارشل جیسی سوچ کا حامل ہونا چاہیے ۔ سنیتا مارشل نےاپنےایک انٹرویوکےدوران کہا ہےکہ ’وہ پاکستان میں رہتی ہیں اورپاکستان ایک مسلم ملک ہے،حالانکہ وہ مسلمان بھی نہیں ہیں پھربھی وہ چھوٹےکپڑے نہیں پہنتیں کیوں کہ اُنہیں اپنا جسم دکھانا اچھا نہیں لگتا، وہ جانتی ہیں کہ یہ پاکستان کی ثقافت نہیں ہے۔‘

actress sunita marshal

انہوں نے مزید کہا کہ ’جب انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اُنہیں اسکرٹ پہننے کی آفر کی جاتی تھی جو کہ وہ بالکل منع کر دیا کرتی تھیں، مگر آج کل کی لڑکیاں منع نہیں کرتیں، ماڈلز کو اپنے اپنے ٹیلنٹ اور خود پر بھروسہ رکھتے ہوئے ایسے کپڑے پہننے سے منع کر دینا چاہیے، چھوٹے کپڑے پہننے سے منع کرنے پر کیریئر پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘

سنیتا مارشل کا مزید کہنا تھا کہ انسٹا گرام پر فالوورز بڑھانے کے چکر میں بھی ہماری نئی نسل بہت خراب ہو گئی ہے، انسٹا فالوورز بڑھانے کے لیے بہت سی لڑکیاں اپنی حدیں پار کر جاتی ہیں۔‘ واضح رہے کہ سنیتا مارشل کے اس بیان پر اُنہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب سراہا جا رہا ہے اور اُن کے انٹرویو سے لی گئی یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.