شوبز

رابعہ بٹ نے ہانیہ کے عامر کے معاملے میں اپنی ٹانگ اڑا دی

 ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ نے سوشل میڈیا پر زیر بحث موضوع کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر سے متعلق گفتگو کی البتہ انہوں نے اس ویڈیو میں ان کا نام لینے سے گریز کیا۔

رابعہ بٹ نے کہا کہ انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جو معاملہ چل رہا ہے اس میں ہم صحیح اور غلط کی بات نہیں کررہے، ہم بات یہ کررہے ہیں کہ کیا آپ کی سابقہ محبت اس چیز کی مستحق ہے کہ سال یا دو سال بعد آپ اس کے خلاف بولنا شروع کردیں؟اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسے عزت دیں، اس کیلئے نہیں بلکہ اپنے انتخاب کو عزت دیں کیونکہ کبھی وہ آپ کی محبت یا پسندیدہ شخص ہوا کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ باہر والے لوگ محض غلط باتیں کرنے کے بجائے اور کچھ نہیں کریں گے لہٰذا آپ کو اس میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، عوام کے سامنے آکر اپنا یا محبت کا تماشا مت بنوائیے۔

رابعہ بٹ نے آخر میں کہا کہ جب لوگ آگ لگا رہے ہوں تو اس کو ہوا نہیں دینی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.