شوبز

کاش علیزے شاہ کے ساتھ کام نہ کرتا؛یاسر نواز کا گلہ

 یاسر نواز کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتا رہے ہیں۔

یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں شرکت کی جہاں میزبان احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یاسر نواز نے حیران کن انکشافات کیے۔احسن خان نے سوال پوچھا کہ اداکار یاسر نواز کو کس کے ساتھ کام کرنے میں مشکل پیش آئی ؟جس پر یاسر نواز کا کہنا تھا کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور پچھتانے لگا کہ میں نے آخر اس ڈرامے کو سائن ہی کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی فلم یا ڈرامے میں کوئی کردار نبھاتے ہیں تو ہمیں وہاں پر اپنی نجی زندگی کو نہیں لانا چاہیے تاہم اس ڈرامے کے دوران میں بہت پریشان ہوگیا تھا۔

ہدایت کار نے انکشاف کیا کہ ڈرامے کی کامیابی پر پروڈکشن کی جانب سے اقساط بڑھانے کا کہا گیا لیکن میں نے انکار کردیا کہ نہیں میں مزید کام نہیں کرنا چاہتا البتہ کچھ قسطیں کم کرنی ہیں تو بات کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.