شوبز

بشریٰ انصاری کاعمر بٹ اور جنت مرزا کے نام اہم پیغام

اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور عمر بٹ کو ان کی جانب سے دیئے گئے نامناسب بیانات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو بزرگ افراد کا احترام کرنا چاہیے۔

جنت مرزا اور عمر بٹ نے حال ہی میں بشریٰ انصاری پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کے لیے قدرے نامناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ’جاہل عورت، اماں جی، آنٹی اور بزرگ‘ قرار دیا تھا۔ابتدائی طور پر جنت مرزا نے بشریٰ انصاری پر اس وقت تنقید کی تھی، جب کہ سینیئر اداکارہ نے ٹک ٹاک اسٹار کے خلاف ایک پوسٹ کی تھی۔بشریٰ انصاری نے جنت مرزا کے خلاف اس وقت پوسٹ کی تھی، جب کہ ٹک ٹاکر کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے غیر دانستہ طور پر مسیحی افراد کے جذبات مجروح کیے تھے۔

نوجوان ٹک ٹاکرز کی جانب سے سخت تنقید کے بعد اب بشریٰ انصاری نے ان کے لیے پوسٹ کرتے ہوئے انہیں تجویز دی کہ بچوں کو بزرگ افراد کا احترام کرنا چاہیے، چاہے بزرگ افراد غلط ہی کیوں نہ ہوں۔

بشریٰ انصاری نے پورے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنت مرزا کی ویڈیو اور ان کے خلاف مسیحیوں کے جذبات مجروح کرنے والے کمنٹس دیکھتے تو انہوں نے بھی ٹک ٹاکر کے خلاف پوسٹ کردی۔

سینیئر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ تو جنت مرزا کا نام تک نہیں جانتی تھیں مگر بعد میں انہوں نے ان کی جانب سے مذکورہ معاملے پر معافی مانگی جانے کی پوسٹس دیکھیں تو اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو اسلام کا درس نہیں دے رہیں، بس وہ یہ سمجھانا چاہتی ہیں کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نےجنت مرزا، علیشبہ انجم اور عمر بٹ کا نام لیے بغیر انہیں ہدایت کی کہ انہیں چاہیے کہ وہ بزرگ افراد کی عزت کریں اور بزرگوں کی جانب سے ڈانٹے جانے پر بھی خاموش رہیں۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے وضاحتی پوسٹ کیے جانے پر کئی لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں اور ان کی بات سے اتفاق کیا کہ نوجوانوں اور بچوں کو بزرگ افراد کی عزت کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.