شوبز

ایمان علی کو اپنی شکل سے نفرت ہوگئی

 ایمان علی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنا آپ اور اپنی شکل اچھی نہیں لگتی۔

ایمان علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے بارے میں کچھ باتیں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

 اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مجھے اپنا آپ بالکل پسند نہیں، اپنے چہرے کے خدوخال اچھے نہیں لگتے، لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں لیکن جب میں شیشے کے سامنے جاتی ہوں تو سوچتی ہوں یہ جھوٹ بول رہے تھے جب کہ کچھ لوگ تو یہ بھی کہہ رہے ہوتے ہیں کہ تم جھوٹ بول رہی ہو تمہیں اپنا آپ پسند ہے لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی تصویر کھینچ ہی نہیں پاتی، کیمرہ کسی بھی زاویئے سے تصویر اچھی نہیں دکھا رہا ہوتا، مجھے میری شکل ہی اچھی نہیں لگ رہی ہوتی تو تصویر کیا لوں گی اور کب لگاؤں گی؟

ایمان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ میں سوشل میڈیا پر اپنی بہت کم تصویریں پوسٹ کرتی ہوں، کئی بار دوستوں کے کہنے پر پوسٹ کردیتی ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.