شوبز

جمیل فخری کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

 اداکار جمیل فخری کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے مگر ان کی لازوال اور جاندار اداکاری آج بھی زندہ ہے۔

اندھیرا اجالا کے پولیس انسپکٹر جعفر حسین اور عزیز فنکار جمیل فخری 1946 میں پیدا ہوئے اور اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔جمیل فخری نے ساٹھ کی دہائی کی شروعات میں اداکاری کی میں قدم رکھا اور مرتے دم تک لوگوں میں خوشیاں تقسیم کرتے رہے۔تھیٹر، ٹی وی اور پھر فلم کے درجنوں کرداروں کو کامیابی سے تسخیر کرتے ہوئے جمیل فخری چاہنے والوں کو اپنے فن کے سحر میں جکڑتے رہے۔

دلدل، وارث، بندھن، ایک محبت سو افسانے، جنجال پورہ  اور حصار سمیت کئی ڈراموں میں ان کی متاثر کن اداکاری مداح اب تک بھی بھلا نہیں پائے۔ جمیل فخری نے 50 سے زائد فلموں اور ان گنت ڈراموں میں کام کیا۔

کئی دہائیوں تک لوگوں میں خوشیاں تقسیم کرنے اور خوبصورت پرفارمنسز پر جمیل فخری کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.