شوبز

"نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہوجائے”۔۔۔عائشہ عمر ،فرہاد کی یاد میں غمزدہ

موسیقار و گلوکار فرہاد ہمایوں کے انتقال پر ساتھی گلوکارہ عائشہ عمر نے بھی گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ 

انھوں نے انسٹاگرام پر اپنی نیشنل کالج آف آرٹس کی فرہاد ہمایوں اور دیگر پرفارمرز کے ہمراہ اپنی یاد گار تصویر شیئر کی۔ اس تصویر سے متعلق انھوں نے بتایا کہ یہ سال 2000 کی تصویر ہے۔ ساتھ میں انھوں نے فرہاد ہمایوں کی یاد میں ایک نوٹ بھی تحریر کیا جس میں انھوں فرہاد کے ساتھ اپنی پہلی پرفارمنس کو یاد کیا اور بتایا کہ اس کے بعد ان کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

عائشہ عمر نے اپنے نوٹ میں یہ بھی بتایا کہ ان کی فرہاد سے آخری ملاقات لندن میں ہوئی تھی، جہاں انھوں نے ایک میوزیکل شو دیکھا تھا اور لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی بھی کی تھی۔ انھوں نے لکھا کہ زندگی تو یہی ہے، کوئی کسی کا راستہ بنے اور کچھ پتہ نہیں کب کوئی چلا جائے۔عائشہ عمر نے فرہاد ہمایوں کی یاد میں تحریر کردہ اس نوٹ میں بھی ان کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.