شوبز

اداکارہ زویا ناصر نےٹرولنگ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لےلیا

زویا ناصرکا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا ٹرولزلوگوں کےکیرئیر،تعلقات اورذہنی سکون برباد کررہےہیں

اداکارہ زویا ناصر نےٹرولنگ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لےلیا، اداکارہ اوریوٹیوبرزویا ناصرکا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا ٹرولزلوگوں کےکیرئیر،تعلقات اورذہنی سکون برباد کررہےہیں۔ زویا ناصرنے انسٹاگرام اسٹوری کےذریعےان صارفین کومخاطب کرتےہوئےپیغام دیا جوہروقت کسی نا کسی شخص پرتنقید کرتےدکھائی دیتےہیں۔

زویا نےلکھا کہ سوشل میڈیا ٹرولزلوگوں کےتعلقات،کیرئیراورذہنی صحت برباد کررہےہیں،اگرٹرولنگ کرنےوالےصارفین کوہربارٹرول کےبدلےمنہ پرگھونسا مارا جائےتوہی انٹرنیٹ سےایسی زیریلی چیزوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹرول کرنےوالے دوسروں کا مذاق اڑا کریا ان کی تذلیل کرکےکبھی اپنےعزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ زویا نےایسےافراد کوبزدل اورجاہل بھی قراردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.