شوبزفیچرڈ پوسٹ

مجھے اپنے آپ سے سخت نفرت ہے کیونکہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران کسی کو ”ناں“ کہنا نہیں سیکھا، اداکارہ ایمان علی سچ زبان پر لے آئیں

لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں لیکن جب میں شیشے کے سامنے جاتی ہوں تو سوچتی ہوں یہ جھوٹ بول رہے تھے

مجھے اپنے آپ سے سخت نفرت ہے کیونکہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران کسی کو ”ناں“ کہنا نہیں سیکھا، اداکارہ ایمان علی سچ زبان پر لے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز اداکارہ ایمان علی نے اپنے بارے میں کچھ باتیں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مجھے اپنا آپ بالکل پسند نہیں، اپنے چہرے کے خدوخال اچھے نہیں لگتے، لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں لیکن جب میں شیشے کے سامنے جاتی ہوں تو سوچتی ہوں یہ جھوٹ بول رہے تھے جب کہ کچھ لوگ تو یہ بھی کہہ رہے ہوتے ہیں کہ تم جھوٹ بول رہی ہو تمہیں اپنا آپ پسند ہے لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی تصویر کھینچ ہی نہیں پاتی، کیمرہ کسی بھی زاویے سے تصویر اچھی نہیں دکھا رہا ہوتا، مجھے میری شکل ہی اچھی نہیں لگ رہی ہوتی تو تصویر کیا لوں گی اور کب لگاؤں گی؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.