شوبز

بھارت میں جنسی تشدد اور زیادتی کے واقعات، بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکول پریت سنگھ نے طوفان برپا کر نے والا بیان جاری کر دیا

ایک طرف کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور دوسری جانب جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں

بھارت میں جنسی تشدد اور زیادتی کے واقعات، بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکول پریت سنگھ نے طوفان برپا کر نے والا بیان جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ راکول پریت سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے حال ہی میں ریاست ہریانہ کے شہر مانیسر میں ایک جنسی زیادتی کے واقعے کے بارے میں پڑھا، مجھے اس جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرانی ہے، ایک طرف کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور دوسری جانب ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ راکول پریت سنگھ نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب بھی ایسے واقعات کا علم ہوتا ہے تو میرا خون کھولنے لگتا ہے، کبھی کبار تو سمجھ نہیں آتی کہ زیادتی کرنے والوں کو کیا نام دیا جائے؟ یہ کم از کم انسان تو نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.