شوبز

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھارتی گلوکار عمران خان گرفتار

بھارتی پنجابی گلوکار عمران خان عرف خان صاحب کو گرفتار کرلیا گیا۔

پنجابی گلوکار عمران خان جو کہ خان صاحب کے نام سے بھی مشہور ہیں کو ان کے تین دوستوں سمیت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے لیے گرفتار کرلیا گیا۔ بھارت میں کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور تقریبات پر پابندی عائد ہے۔

پولیس کے مطابق گلوکار عمران خان پنجاب کے ضلع کپور تھالا کے علاقے  ستنمپورہ میں گزشتہ روز رات کے وقت اپنے دوستوں ہرپریت سنگھ، دلباغ محمد اور اعجاز کے ہمراہ بینڈ باجے کے ساتھ سالگرہ منا رہے تھے۔ جب کہ رات کے وقت کورونا کی وجہ سے کرفیو لگاہوا تھا۔ پولیس نے ان تمام لوگوں کوکورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

ستنمپورہ کے ایس ایچ او نے گلوکار اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئی پی سی کے سیکشن 188 اور 51 کے تحت  گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.