شوبز

عمران اشرف کی اہم پراجیکٹ کے لئے امریکہ روانگی

اداکار عمران اشرف کام کے سلسلے میں امریکہ چلے گئے۔

اس ضمن میں عمران اشرف نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دورانِ پرواز لی گئی اپنی تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران اشرف سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس پرواز میں موجود ہیں اور بے حد خوش بھی لگ رہے ہیں۔عمران اشرف نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ٹیکساس کے راستے میں۔‘

اداکار کی پوسٹ پر شوبز ستاروں کی جانب سے اُنہیں اُن کے اس سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

عمران اشرف نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ وہ امریکا کس سلسلے میں جارہے ہیں تاہم شوبز ستاروں کے کمنٹس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امریکا میں اداکار کا کوئی شوٹ وغیرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.