شوبز

میرا نئی مشکل کا شکار؛والدہ کے پلازے پر قبضہ،پولیس ایکشن میں

اداکارہ میرا نئے تنازع کا شکارہوگئی ہیں۔

میرا نے دعویٰ کیا یے 124ایم ایم عالم روڈ لاہور پر واقع ان کی والدہ کے پلازہ پر شاہد نامی کرایہ دار نے قبضہ کرلیا ہے۔جبکہ دوسری طرف شاہد کا دعویٰ ہے کہ اس نے میرا کی والدہ سے پلازہ باقاعدہ طور پر خریدا ہے۔شاہد نے میرا کی والدہ کو ایک کروڑ کا چیک بھی دینے کا دعویٰ کیا ہے۔میرا نے وزیراعظم اور سی سی پی او کے نام درخواستیں بھی دی ہیں۔

رات گئے میرا کی والدہ کے پلازے پر قبضے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق  پلازے پر قبضے کا مقدمہ تھانہ  مارکیٹ میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق میاں شاہد نامی شخص اور اس کے ساتھیوں نے پہلے پلازہ کرائے پر لیا اور بعدازاں پلازے کے جعلی کاغذات بنائے اور اسے خالی کرنے سے انکار کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے بروقت کارروائی مسلح ملزمان گرفتار کر لئے۔ایس ایچ او غالب مارکیٹ نے ٹیم کے ہمراہ بروقت ریسپانس کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے 5 مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان نے اسلحہ کے زور پر میرا کی والدہ کا پلازہ ہتھیانے کی کوشش کی تھی۔ملزمان پلازے کے جعلی کاغذات تیار کرکے مالکان کو بلیک میل کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان میں نعمان،سد بیگ،وقاص،سردار احمد اور امیر زادہ شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضہ سے آٹومیٹک رائفل اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.