شوبز

اداکارہ حمائمہ ملک کو فردوس عاشق اعوان کو شاباشی دینا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر تنقید کے پہاڑ ٹوٹ گئے

فردوس عاشق اعوان کو شاباشی دی جس میں انہوں نے کہاکہ فردوس عاشق اعوان ویلڈن‘ صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اداکارہ حمائمہ ملک کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو شاباشی دینا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کے پہاڑ توڑ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمائمہ ملک نے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو حال ہی میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والے شدید گرماگرمی کے واقعے پر شاباشی پیش کردی۔ اداکارہ نے گزشتہ روز کی گئی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کو شاباشی دی جس میں انہوں نے کہاکہ فردوس عاشق اعوان ویلڈن۔ اداکارہ کی ٹوئٹ سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے حمائمہ ملک کی جانب سے زیر نظر ٹوئٹ میں فردوس عاشق کو قادر مندوخیل کے ساتھ ہوئی شدید گرما گرمی پر شاباشی دی گئی ہے۔ تاہم حمائمہ ٹوئٹ شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

شیر خان نامی صارف نے اداکارہ کو تنقید کا شکار بناتے ہوئے لکھا کہ فیصلہ نہیں کرپارہا کہ آپ کا آئی کیو لیول گرا ہوا یا اداکاری کا لیول۔ ایک صارف نے لکھا کہ لگ ہی نہیں رہا فیروز خان کی بہن ہو۔ ایک صارف نے حمیمہ ملک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شرم کرو حمائمہ۔ حنا خان نامی صارف نے لکھا کوئی حل نہیں جب بھی کرنا غلط کو ہی پروموٹ کرنا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.