شوبز

متھیرا اداکارہ ایمان علی کی حمایت میں آگئیں

اداکارہ ایمان علی کی جانب سے خود کو ’خواجہ سرا‘ افراد سے تشبیح دینے کے بعد ان پر کی جانے والی تنقید پر متھیرا نے ان کی حمایت کی ہے۔

ایمان علی نے چند دن قبل واسع چوہدری کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کا چہرہ ’خواجہ سرا‘ جیسا ہے۔مذکورہ پروگرام میں ایمان علی نے اپنے کیریئر اور ازدواجی زندگی پر بھی کھل کر بات کی تھی جب کہ انہوں نے اپنی خوبصورتی سے متعلق دوسرے لوگوں کی جانب سے تعریفیں کیے جانے پر بھی بات کی تھی۔ایمان علی کا کہنا تھا کہ اگرچہ بہت سارے لوگ انہیں خوبصورت قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں بھی کرتے ہیں، تاہم وہ اپنی خوبصورتی اور چہرے سے مطمئن نہیں۔

متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوال کیا کہ ’انہیں سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ’کھسرا اور ماسی‘ جیسے الفاظ کو توہین کے طور پر لیتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ مذکورہ الفاظ جارحانہ یا کسی کی توہین کے لیے استعمال نہیں ہوتے۔

ساتھ ہی انہوں نے ایمان علی کو خوبصورت اور معصوم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں ذہنی صحت سے متعلق مدد کی ضرورت ہے۔

متھیرا نے ایمان علی پر تنقید کرنے والے افراد کے لیے لکھا کہ وہ ’کھسرا یا ماسی‘ کے الفاظ کو توہین کے زمرے میں نہ لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.