شوبز

فنکاروں کے حقوق کے لئے عتقیہ اوڈھو کو اہم ذمہ داری مل گئی

اداکارہ عتیقہ اوڈھو اداکاروں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستانی انٹرٹینمینٹ انڈسٹری کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرنے کے لیے ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر اس حوالے سے اپنے بیان میں لکھا کہ ’ہم اے سی ٹی میں، اپنی نو منتخب چیئرپرسن، نمایاں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا استقبال کرتے ہیں۔‘بیان میں ادارے نے اداکارہ کی انڈسٹری کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’عتیقہ پہلے ہی ہماری انڈسٹری کی بہتری کے لیے پردے کے پیچھے بہت سارے کام کر چکی ہے، ان کا حالیہ کارنامہ اے سی ٹی کے تمام ممبروں کے لیے کم لاگت والا میڈیکل اور ہیلتھ انشورنس کا حصول ہے۔‘

دوسری جانب عتیقہ اوڈھو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہوکر اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.