شوبز

ورسٹائل اداکارسہیل احمد کےبیٹےکی شوبزانڈسٹری میں انٹری

حمزہ سہیل نے 2019  میں لندن کی ایک یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کی تھی

ورسٹائل اداکارسہیل احمد کےبیٹےکی شوبزانڈسٹری میں انٹری، پاکستان کے ناموراداکرسہیل احمد کے بیٹے حمزہ سہیل نے بھی شوبزانڈسٹری میں انٹری دے کر کامیابی سے ایک ڈرامہ کرلیا ہے۔ ابھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل نے نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’رقیب سے‘ میں فریال محمود کے مقابل جاندار اداکاری کی۔ سہیل احمد المعروف عزیزی اسٹیج اور ٹی وی اداکار بھی ہیں۔ سہیل احمد برجستہ مکالموں کی ادائیگی میں اپنا الگ مقام رکھتے ہیں۔

حمزہ سہیل نے 2019  میں لندن کی ایک یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کی تھی، اعلیٰ تعلیم کیلئے دوبارہ لندن نہیں جاسکے کیونکہ  ملک میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن لگادیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی والد جیسا بننا چاہتے تھے تاہم انہیں تعلیم پر دھیان دینے کا کہا گیا۔ حمزہ سہیل نے کہا کہ جب میں نے ایک کامیاب ڈرامہ کرلیا تو والدین  مجھے مزید محنت کرنے کا ہی کہتے ہیں، وہ سراہنے میں تھوڑا کنجوسی سے کام لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.