شوبز

عمیر وقارمردوں سے دوستی کیوں نہیں کرتے؟ حیران کن وجہ مل گئی

عمیر وقار نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ اُن کی پسندیدہ ماڈل عائزہ خان ہیں

عمیر وقارمردوں سے دوستی کیوں نہیں کرتے؟ حیران کن وجہ مل گئی، پاکستان کے معروف ہیئر اسٹائلسٹ اورمیک اپ آرٹسٹ عمیروقارنے حال ہی میں بہت سےسوالوں کے جواب دیتے ہوئے اس رازسے بھی پردہ اٹھایا ہے کہ وہ مردوں سے دوستی کیوں نہیں رکھتے ہیں۔ عمیر وقار کی جانب سے گزشتہ شام ‘Ask me a question’ سیشن کا آغاز کیا گیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اُن کی جانب سے یہ اسٹوری لگانا ہی تھا کہ عمیر وقار کے ہزاروں فالوورز کی جانب سے فوراً سوالوں کا تانتا بندھ گیا۔

عمیر وقار نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ اُن کی پسندیدہ ماڈل عائزہ خان ہیں۔  انہوں نے مزید بتایا کہ ’وہ بہت ساری ماڈلز کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور اُن سب میں عاجزی اور انکساری رکھنے والی ماڈل عائزہ خان، مومل شیخ، صبور علی اور کبریٰ خان ہیں۔

عمیر وقار مردوں سے دوستی کیوں نہیں کرتے؟
عمیر وقار مردوں سے دوستی کیوں نہیں کرتے؟

عمیر وقار سے سوال پوچھا گیا کہ اُنہیں آج تک سب سے برے رویئے والی اداکارہ کونسی لگی ہیں ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے عمیر وقار کا کہنا تھا کہ ثناء جاوید بدتمیز اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ ٹی وی پر نظر آنے والی ہر چیز پر یقین نہ کر لیا کریں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمیر وقار کا کہنا تھا کہ وہ اداکارہ صبا قمر اور اقراء عزیز کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس سیشن کے دوران ایک انسٹا گرام صارف کی جانب سے لکھا گیا کہ ’مردوں سے دوستی کر لو۔‘

عمیر وقار مردوں سے دوستی کیوں نہیں کرتے؟
عمیر وقار مردوں سے دوستی کیوں نہیں کرتے؟

اس کا جواب دیتے ہوئے عمیر وقار کا کہنا تھا کہ ’مردوں سے دوستی کرنے کا فائدہ نہیں، مرد صرف یہی بولتے رہتے ہیں کہ بچی سے ملوا دو۔‘ اُن کا کہنا تھا کہ مرد اُن کے کبھی وفادار دوست نہیں رہے ہیں ، اسی لیے وہ صرف خواتین کو دوست بناتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.