شوبز

عاصم اظہر،زارا نعیم کے فیورٹ گلوکار کیسے بنے؟

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس  کے امتحان میں ٹاپ کرکے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والی زارا نعیم ڈار گلوکار عاصم اظہر کی مداح ہیں۔

زارا نعیم نے انسٹاگرام پر عاصم اظہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں گلوکار کو سراہا۔

اے سی سی اے ٹاپر نے اعتراف کیا کہ میں نوعمری کے دور سے لے کر اب تک ہر دن عاصم کا گانا سنتی ہوں، میرے دِل میں عاصم کی عزت مزید بڑھ گئی ہے۔زارا نے عاصم کیلئے تعریفی کلمات کہتے ہوئے لکھا کہ کم عمر میں اتنا سب کچھ حاصل کرنے کے باوجود عاصم بہت ہی عاجز مزاج ہیں۔زارا نعیم نے عاصم سے ملاقات کرنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خود کو خوش قسمت ترین مداح قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.