شوبز

عائزہ خان , سارہ خان اور علی رحمٰن”لا پتہ” ہوگئے

اداکارہ عائزہ خان اور سارہ خان جلد ہی علی رحمٰن اور گوہر رشید کے ہمراہ رومانوی ڈرامے ’لاپتہ‘ میں منفرد کردار میں دکھائی دیں گی۔

ہدایت کار خضر ادریس کے ڈرامے ’لاپتہ‘ کی کہانی بھی خود انہوں نے ہی لکھی ہے اور اسے مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے۔

’لاپتہ‘ کو جلد ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، جس کے مختصر ٹیزر بھی جاری کردیے گئے اور ٹیزر دیکھ کر ہی ڈراموں کے شائقین دیوانے ہوگئے۔ ٹیزرس سے ڈرامے کی مکمل کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ ’لاپتہ‘ نہ صرف رومانس بلکہ مزاح اور تجسس سے بھی بھرپور ڈرامہ ہوگا۔

جاری کیے گئے ٹیزر میں عائزہ خان کو شوخ و چنچل لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جسے والدہ تعلیم پر توجہ دینے اور کم از کم میٹرک پاس کرنے کی تلقین کرتی دکھائی دیتی ہیں جب کہ وہ والدہ کو اپنی شادی کرنے کے مطالبے کرتے دکھائی دیتی ہیں۔

ڈرامے کے ایک ٹیزر میں عائزہ خان کا کردار دکھایا گیا ہے، جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ڈرامے میں شوخ و چنچل لڑکی کا کردار ادا کرکے مداحوں کو دیوانہ بناتی دکھائی دیں گی۔

ڈرامے کے دوسرے ٹیزر میں علی رحمٰن اور سارہ خان کے درمیان رومانس  دکھایا گیا ہے، جس سےعندیہ ملتا ہے کہ وہ ڈرامے میں ایک دوسرے کی محبت میں کھوجانے کے بعد ’لاپتہ‘ ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.