شوبز

معروف میوزیشن کا اچانک پیار اور ۔۔۔۔ پھر شادی

راک بینڈ اسٹرنگز اور کوک اسٹوڈیو میں بطور ڈرمر فرائض سرانجام دینے والے احد نیانی نے شادی کرلی۔

احد نیانی نے نیسا نامی فری لانس پروڈکشن ڈیزائنر سے شادی کی، رواں برس مارچ میں نیسا اور احد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔بارات میں جوڑے نے روایتی دلہن دولہے کا لباس زیب تن کیا، دلہن نے لال عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ دولہے نے اپنے اس بڑے دن کیلئے کالی شیروانی کا انتخاب کیا۔

گزشتہ روز نیسا کی جانب سے جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کی احد سے ملاقات اسٹرنگز کے ایک کنسرٹ میں ہوئی تھی جہاں وہ بطور فوٹوگرافر موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.