شوبز

صنم سعید کا اہم پیغام۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان کے نام

اداکارہ صنم سعید نے عمران خان کے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان پر شیریں مزاری کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔

صنم سعید نے وفاقی وزیر سے وزیراعظم عمران خان کو ایک پیغام پہنچانے کا کہا۔

انہوں نے وزیراعظم کے انٹرویو کے دو روز گزر جانے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بحث میں حصہ لیا، اور شیریں مزاری سے کہا کہ وہ عمران خان کے لیے ایک فہرست بنائیں جس میں مردوں ، خواتین اور بچوں سے روزانہ بدفعلی کے واقعات کا تذکرہ ہو۔اداکارہ نے لکھا کہ فہرست میں یہ بات بھی واضح کی جائے کہ درندگی کا شکار بننے والوں نے کس قسم کا لباس پہن رکھا تھا۔

صنم سعید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اور پریشان کُن بیانات دوبارہ کبھی نہیں پیش کیے جانے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.