شوبز

اگر لوگ باز نہ آئے تو۔۔۔۔ حریم شاہ کی نئی دھمکی آمیز وڈیو

حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کے بارے میں غیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

حریم شاہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر دو ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی شادی کی تصاویر کے حوالے سے کہا  ’’میری آپ تمام لوگوں سے ایک ہی التماس ہے کہ میرے بارے میں غیر مصدقہ خبریں نہ پھیلائی جائیں۔ میں اس بات پر حیران ہوں کہ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا وزٹ کیا جارہا ہے اور میں نے جہاں سے برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز ان بیوٹی پارلرز میں پہنچے اور ان سے میرے بارے میں مختلف سوالات  کررہے ہیں کہ میں برائیڈل فوٹوشوٹ کروانے کا کتنا معاوضہ لیتی ہوں وغیرہ۔حریم شاہ نے ان بیوٹی پالرز انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جہاں سے انہوں نے برائیڈل شوٹ کروایا تھا کہ یہ تمام بیوٹی پارلرز اپنی تشہیر اور اپنا نام میڈیا میں لانے کے لیے میرے بارے میں میڈیا کو جھوٹی اور من گھڑت باتیں بتا رہے ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

حریم شاہ نے کہا میری آپ سب سے التماس ہے کہ اگر آپ کو کوئی خبر چلانی ہے تو پہلے اس بارے میں مجھ سے تصدیق کرلیں۔ حریم شاہ نے مزید کہا یہ میرا بڑاپن ہے کہ میں بیوٹی پارلرز کی تشہیر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کرتی ہوں لہذا انہیں بھی دائرے اور اپنی اوقات میں رہنا چاہئے۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.