شوبزفیچرڈ پوسٹ

متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کس کس کو اپنی اوقات میں رہنے کا مشورہ دیا؟ نام سامنے آنے کے بعد قومی سیاست میں طوفان برپا ہوگیا

حریم شاہ نے برائیڈل شوٹ کے متعلق من گھڑت باتیں کرنے والوں کو اپنی اوقات میں رہنے کا مشورہ دے دیا

متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کس کس کو اپنی اوقات میں رہنے کا مشورہ دیا؟ نام سامنے آنے کے بعد قومی سیاست میں طوفان برپا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر حال ہی ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حریم کوبرائیڈل شوٹ سے متعلق من گھڑت باتیں کرنے والوں کو کھری کھری سناتے دیکھا جاسکتاہے۔ حریم نے ویڈیو میں کہا کہ اگر میں برائیڈل شوٹ یا کوئی بھی چیز اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہوں تو لوگوں کو بھی چاہیے کہ اپنی اوقات میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہاگر کوئی کسی کو عزت دے تو ضروری ہے کہ اس عزت کو خوش قسمتی سمجھ کر اپنے دائرے میں رہیں، میرا کام لوگوں کو عزت و تعظیم دینا ہے جو میں کرتی رہوں گی اور ہر اس بات کی تردید بھی کروں گی جو غیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی ہوگی۔

حریم شاہ نے نئی ویڈیو سے متعلق جیو ویب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیر نظر ویڈیو نجی چینل پر چلنے والے میک اپ آرٹسٹ کے بیان پر بنائی گئی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ حریم نے سیلون میں برائیڈل شوٹ کی ویڈیو بنانے کے پیسے لیے۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ جب میں نے اس حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے میک اپ آرٹسٹ سے بات کی تو وہ اپنے تمام بیان سے مکر گئی اور بتایا کہ دو پولیس والوں نے سیلون جا کر میک اپ آرٹسٹ سے میرے متعلق پوچھ گچھ کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.