شوبزفیچرڈ پوسٹ

بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سلمان خان کو لال جھنڈی دیکھا دی، اکشے کمار اور شاہد کپور سے رومانس کرنے کی خواہش بھی ظاہر کر دی

وہ برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں کیونکہ ان کی حیثیت ہی نہیں ہے اور نہ ہی دوسری ہیروئنز کو دیکھ کر انھیں احساس محرومی ہوتا ہے

بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سلمان خان کو لال جھنڈی دیکھا دی، اکشے کمار اور شاہد کپور سے رومانس کرنے کی خواہش بھی ظاہر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب راکھی سے پوچھا گیا کہ وہ کس ہیرو کے ساتھ پردے پر رومانس کرنا چاہیں گی تو جواب میں راکھی نے سلمان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ سلمان کو تو وہ اپنا بھائی کہہ چکی ہیں لیکن وہ شاہد کپور اور اکشے کمار کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہیں۔ راکھی ساونت ٹی وی اور بالی ووڈ کی ایک ایسی شخصیت ہیں جو سیدھے اور بے باک انداز میں بات کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ انھوں نے میڈیا ہی نہیں بلکہ کئی ریالٹی شوز میں بھی اپنی زندگی کے کئی چونکا دینے والے واقعات کو کھلم کھلا بیان کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کی چاہے معاملہ ان کی شادی کا ہو افیئر کا یا پھر ان کے گھر والوں کا۔ راکھی نے بڑے اعتماد کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ وہ برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں کیونکہ ان کی حیثیت ہی نہیں ہے اور نہ ہی دوسری ہیروئنز کو دیکھ کر انھیں احساس محرومی ہوتا ہے اور نہ ہی وہ اپنا موازنہ کسی اور سے کرتی ہیں کیونکہ وہ دوسرے کے محل کو دیکھ کر اپنا جھونپڑا جلانے میں یقین نہیں رکھتیں۔ ٹی وی اور فلمی حلقوں میں راکھی ساونت کو ایک متنازع یا سنسنی خیز شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مذاق ہی مذاق میں اپنے ہی انداز میں راکھی نے کئی بار اپنی زندگی کے کئی پہلوں پر روشنی ڈالنے کی کوشش میں بہت سی کڑوی اور سچی باتیں کہی ہیں جو زندگی کی حقیقت سے کافی قریب ہیں۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میں ایک اچھی بیوی اور اچھی ماں بننا چاہتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں اچھی بیوی ثابت ہوں گی۔ میں بس اتنا چاہتی ہوں کہ میں جیسی ہوں، ویسے ہی کوئی مجھے اپنا لے۔ یہ کسی فلم کا ڈائیلاگ نہیں بلکہ اداکارہ راکھی ساونت نے ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ویڈیو انٹرویو میں یہ باتیں کی ہیں۔ اینکر فریدون شہریار کے ساتھ بات کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ وہ ایک اچھی ادادکارہ بھی ہیں لیکن انھیں اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ اپنی گذشتہ زندگی اور بالی ووڈ میں اپنے سفر پر بات کرتے ہوئے راکھی کا کہنا تھا کہ ان کے والدین نے ان کے بھائی کو تعلیم دلوائی لیکن انھیں اس سے محروم رکھا کیونکہ انھیں لگتا تھا کہ لڑکی کو تعلیم کیوں دلوائی جائے اسے تو دوسرے گھر جانا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جب ان کے والد کی وفات ہوئی تو گھر کی تمام ذمہ داریاں ان کے سر آن پڑیں۔ اور وہ ان ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کی کوشش کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.