شوبز

شائستہ لودھی کی فین نے خود کشی کی کوشش کیوں کی؟وجہ سامنے آگئی

اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنی ایک مداح کے حوالے سے خوفزدہ کردینے والا قصہ سنایا ہے۔

شائستہ لودھی نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان سے ان کی ذاتی زندگی سمیت کام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔زندگی میں پیش آنے والے ایک ڈراؤنے واقعے سے متعلق شائستہ نے بتایا کہ ایک لڑکی تھی وہ مجھے صبح دوپہر شام فون پر بہت تنگ کیا کرتی تھی، اسے پتا ہوتا تھا کہ میں کہاں ہوں، کیا کر رہی ہوں، میری گھر میں یا کہیں اور لی گئی تمام تصاویر اس کے پاس ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت ہی عجیب قسم کی مداح تھی، اس نے ایک بار مجھے فون کیا تو میں نے تھوڑا سا ڈانٹ دیا کہ میری اپنی زندگی ہے آپ مجھے اتنا تنگ کرتی ہیں تو اس لڑکی نے کچھ گولیاں وغیرہ کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد وہ نجی اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوئی۔

شائستہ کا کہنا تھا کہ وہاں سے مجھے اس کی والدہ کا فون آیا، وہ وقت ایسا تھا کہ میں بے حد ڈر گئی تھی، میں تین چار دن تک اس کی والدہ کو فون کرتی رہی، اس کی حالت کے حوالے سے پوچھتی رہی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ مداحوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ہم لوگوں کو زیادہ تنگ نا کریں لیکن ہمارا فرض ہے کہ اگر کوئی ہم سے پیار کرتا ہے تو اسے طریقے سے سمجھائیں کیونکہ آپ جس بھی حالت یا کنڈیشن میں ہوں مداح نہیں سمجھتے، ایک وقت میں انسان کو آرٹسٹ ہی ہونا چاہیے اور بہت سی دوسری چیزیں نہیں ہونی چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.