شوبز

طلاق کےبعد بھی ہم ساتھ ہیں،عامرخان اورکرن راؤکا ویڈیو پیغام

عامرخان اوران کی سابق بیوی کرن راؤ کا طلاق کےاعلان کےبعد اپنےمداحوں کےلیےویڈیوپیغام سامنےآیا ہے

طلاق کےبعد بھی ہم ساتھ ہیں،عامرخان اورکرن راؤکا ویڈیو پیغام، بالی ووڈ کےمسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان اوران کی سابق بیوی کرن راؤ کا طلاق کےاعلان کےبعد اپنےمداحوں کےلیےویڈیوپیغام سامنےآیا ہے۔ جس میں غیرمتوقع طورپردونوں کافی خوش نظرآرہےہیں اوردونوں نےایک دوسرے کا ہاتھ بھی تھاما ہو اہے۔ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشیئرکی گئی ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامرخان اورکرن راؤ اپنےمداحوں سےکافی خوشگوارموڈ میں کہتےنظرآرہےہیں کہ ہماری طلاق کی خبرسن کرتوآپ لوگوں کودکھ بھی ہوا ہوگا،اچھا نہیں لگاہوگا، شاک (صدمہ) لگا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہم بس اتنا آپ کو کہنا چاہتے ہیں کہ ہم دونوں بہت خوش ہیں اور علیحدگی کے باوجود ہم ایک ہی پریوار (خاندان) ہیں۔ ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے، لیکن ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہی ہیں۔ تو آپ لوگ ایسا کبھی مت سوچئے گا۔

عامر خان نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ اپنے غیر منافع بخش فلاحی ادارے ’’پانی‘‘ کو  اپنے بچے کی طرح  دیکھتے ہیں۔ اور پانی فاؤنڈیشن ہمارے لیے آزاد  کی طرح ہے۔ جو ہمارا بچہ ہے آزاد ویسے ہی پانی فاؤنڈیشن ہے۔ تو ہم لوگ ہمیشہ فیملی ہی رہیں گے۔ ہمارے لیے آپ لوگ دعا کریں کہ ہم خوش رہیں، بس یہی کہنا تھا ہم لوگوں کو۔

واضح رہے کہ عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ کرن راؤ نے گزشتہ روز شادی کے 15 سال بعد علیحدگی کا اعلان کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کی ہے اور وہ دونوں اپنے بیٹے آزاد کی پرورش مل کر کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.