شوبز

ماہ نور بلوچ کا یو ٹرن، ٹیلی فلم کےساتھ شوبزمیں واپسی

اداکارہ ماہ نوربلوچ نےاپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی نئی تصویریں شیئرکی ہیں

ماہ نور بلوچ کا یو ٹرن، ٹیلی فلم کےساتھ شوبزمیں واپسی، پاکستان شوبزانڈسٹری کی صدا بہاراداکارہ ماہ نوربلوچ کی نئی ٹیلی فلم کی پہلی جھلک منظرِعام پرآگئی۔ گزشتہ کچھ دنوں سےسوشل میڈیا پرمتحرک رہنےوالی اداکارہ ماہ نوربلوچ نےاپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی نئی تصویریں شیئرکی ہیں۔ انسٹاگرام پرشیئرکی گئی پہلی تصویرمیں ماہ نوربلوچ سفید شرٹ اورنیلی جینزمیں ملبوس ہیں جبکہ ایک تصویرمیں اُنہیں اداکاراعجازاسلم کےساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہےجوکسی منظرکی تصویرہے۔

ماہ نوربلوچ نےاپنی تصویروں کےساتھ ایک مختصرویڈیو بھی شیئرکی جس میں اداکارہ کےہمراہ فیصل قریشی اوراعجازاسلم موجود ہیں۔ اداکارہ نےاپنی پوسٹ کےکیپشن میں بتایا کہ ’یہ اُن کی نئی آنےوالی ٹیلی فلم کی چند جھلکیاں ہیں جوکہ ایک نجی ٹی وی چینل پرنشرکی جائےگی۔‘ ماہ نوربلوچ کی پوسٹ اداکاراظفررحمان سمیت سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ وہ اداکارہ کودوبارہ ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کےلیےبہت پُرجوش ہیں۔

واضح رہےکہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کوبلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں، 50 سالہ فنکارہ نے 23 برس کی عمرمیں اپنےشوبز کیریئرکا آغازکیا تھا۔ 1993 میں ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سےفنی سفرکا آغازکرنےوالی ماہ نوربلوچ اداکاری اورماڈلنگ کےعلاوہ ڈائریکشن اورپروڈکشن کےمیدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

ماہ نور بلوچ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کی ماں کم اوردوست زیادہ نظرآتی ہیں۔ وہ زندگی کی 50 بہاریں دیکھنے کےبعد بھی خوبصورت اورجوان نظرآتی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پرماہ نوربلوچ کی تصاویردیکھ کرشائقین سمجھ نہیں پاتےکہ آخرماہ نوربلوچ پربڑھتی عمرکےاثرات واضح کیوں نہیں ہورہے۔ اداکارہ ماہ نوربلوچ نےکئی ڈراموں میں اداکاری کےجوہردکھائےاورفلموں میں بھی کام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.