شوبز

بھارتی کوریوگرافرسروج خان پرفلم بنانے کی تیاریاں

پروڈکشن کمپنی ’ٹی سیریز‘ کے مالک بھوشن کمار نے  کاریوگرافر سروج خان کی زندگی پر فلم بنائے جانے کا اعلان کیا

بھارتی کوریوگرافرسروج خان پرفلم بنانے کی تیاریاں،ایک برس پہلے دنیا سے رخصت ہونےوالی معروف بھارتی کوریوگرافرسروج خان کی زندگی  کے حالات و واقعات پر مبنی فلم بنائے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔  سروج خان کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک برس مکمل ہونے پر پروڈکشن کمپنی ’ٹی سیریز‘ کے مالک بھوشن کمار نے  کاریوگرافر سروج خان کی زندگی پر فلم بنائے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سروج خان کے بچوں سے ان کی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ابھی فلم کے اسکرپٹ کے لکھوائے جانے کے حوالے  سے کچھ کہنا تو قبل از وقت ہوگا لیکن فلم کے مرکزی کرداروں کے حوالے سے نام سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فلم میں مرکزی کردار مادھوری ڈکشت کریں گی۔ مادھوری کے علاوہ دیپیکا پڈوکون، روینہ ٹنڈن یا کرینہ کپور بھی سروج خان کا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.