شوبز

ٹک ٹاک اسٹارلائبہ شاہ کی پھرتیاں،فیصل قریشی پھرتنقید کا شکار

ٹک ٹاک اسٹارلائبہ شاہ کی جانب سےفیصل قریشی کی لائیوشوکےدوران ڈانٹنےپربھی دلچسپ مزاحیہ ویڈیوبنا لی گئی

ٹک ٹاک اسٹارلائبہ شاہ کی پھرتیاں،فیصل قریشی پھرتنقید کا شکار، ٹک ٹاک اسٹارلائبہ شاہ کی جانب سےفیصل قریشی کی لائیوشوکےدوران ڈانٹنےپربھی دلچسپ مزاحیہ ویڈیوبنا لی گئی ہےجسےانٹرنیٹ صارفین خوب پسند کررہےہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستان کےمعروف اداکارومیزبان فیصل قریشی کی جانب سےلائیوشوکےدوران ٹک ٹاکرزکو شرارتیں کرنےپرخوب ڈانٹا گیا تھا۔ اس ڈانٹ پرلائبہ شاہ نےویڈیوبنا کرسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پرشیئرکی ہےجسےانٹر نیٹ صارفین کی جانب سےخوب پسند کیا جا رہا ہے۔

لائبہ شاہ کی جانب سے فیصل قریشی کےڈانٹنےوالےپورے سین کی ویڈیوپرخود ہی سب کردارنبھاتےہوئےدلچسپ ویڈیوبنائی گئی ہے،لائبہ شاہ کے اس ویڈیو میں اُن کے چہرے کےدلچسپ تاثرات بھی دیکھنےلائق ہیں۔ لائبہ شاہ کا ویڈیوشیئرکرتےہوئےاپنی انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہےکہ ’وہ سب توٹھیک ہےبس چپیڑیں (تھپڑ) نہیں مارنی چاہیےتھیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو شومیں فیصل قریشی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ لائیو شو میں دو سوشل میڈیا انفلائینسر کی سالگرہ منائی جا رہی تھی جس دوران ایک ٹک ٹاکر کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انفلائنسر کی گردن پر تھپڑ مارے گئے تھے جس پر  فیصل قریشی کا ٹک ٹاکر پر چیختے ہوئے کہنا تھا کہ ’کون ہیں یہ سب جاہل لوگ، انہیں لائیو شو کی بھی تمیز نہیں ہے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.