شوبز

آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے شادی کا اعلان کر دیا

گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری کا ایک ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہے جس میں دونوں اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو بتارہے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریب میں جوڑے نے بتایا کہ ان کی شادی کب تک ہوگی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان سے شادی کی تاریخ کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر شہباز شگری اور آئمہ بیگ نے کہا کہ ان کی شادی رواں سال کے اختتام تک ہوجائے گی۔

ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش دِکھائی دے رہے ہیں۔ شادی کے حوالے سے مداحوں نے دونوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.