شوبز

نجی ٹی وی اسٹائل ایوارڈ؛عوام کا غصہ ساتویں آسمان پر

نجی ٹی وی کی جانب سے  سالانہ ’ اسٹائل ایوارڈز‘ کی پانچویں تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے  کورونا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ شرکت کی۔

ایوارڈز تقریب کی میزبانی گلوکارعلی ظفر اور عروہ حسین سمیت دیگر شوبزکی شخصیات نے کی۔ تقریب میں مجموعی طور پر 19 کیٹیگریز میں انعامات دیے گئے۔ اسٹائل کے بڑے ایوارڈ یعنی موسٹ اسٹائلش فلم اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ باالترتیب بلال اشرف اور مایا علی نے حاصل کیا۔

عماد عرفانی نے موسٹ اسٹائلش ٹی وی اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ نوشین شاہ کو موسٹ اسٹائل ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔موسٹ اسٹائلش پرفارمر کا ایواتڈ شمعون اسماعیل اور بیسٹ میل ماڈل کا ایوارڈ حسین لہری کو ملا۔ بیسٹ فی میل ماڈل گٹی آرا کو قرار دیا گیا۔  فیشن اسٹائلسٹ آف دی ایئرکا ایوارڈ یاسر عزیز ڈاراور فیشن فوٹوگرافر آف دی ایئرایوارڈ ایم ایچ ایم کے نام رہا۔پاکستان فیورٹس پیرنٹس ایوارڈ ثروت گیلانی و فہد مرزا کو ملا۔ سپر موم ایوارڈ مومل شیخ کو دیا گیا۔موسٹ اسٹائل اسپورٹس پرسنالٹی کا ایوارڈ کرشمہ علی کو ملا۔

رائزنگ اسٹار ہیئر اینڈ میک اپ سید حسین اور ڈیزائنر آف دی ایئر برائیڈل کا ایوارڑ شہلا چتور کو دیا گیا۔ ڈیزائنر آف دی ایئر کا ایوارڑ مینز عمران راجپوت کو ملا۔

زیادہ تر خواتین فنکاروں نے اس موقع پر مغربی طرز کے لباس زیب تن کر رکھے تھے جبکہ مرد فنکاروں کے حلیوں میں بھی مغرب کی جھلک نظر آئی۔فنکاروں کے ملبوسات میں صارفین کچھ اس قدر ’کھو‘ گئے کہ ایسا محسوس ہونے لگا جیسے کسی کو بھی اس بات میں رتی برابر بھی دلچسپی نہیں کہ کس کیٹیگری میں آخر کس کو ایوارڈ ملا  تو سب سے پہلے ہم سوشل میڈیا پر جاری اس شور شرابے پر نظر ڈالتے ہیں۔کئی صارفین کو اس ایوراڈ شو سے گریمی ایوارڈز، ہیلو وین اور میٹ گالا کی یاد آئی تو کسی نے پاکستانی فنکاروں کا موازنہ انڈین فنکاروں سے کیا۔کسی کو اداکارہ علیزے شاہ کا کالے رنگ کا آف شولڈر لباس پسند نہ آیا تو کوئی سبیکہ امام کے ہیر سٹائل سے خفا نظر آیا اور ماسوائے چند فنکاروں کے سب کو ہی ’کٹہرے‘ میں کھڑا کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.