شوبز

حریم شاہ ہنی مون کے لئے ترکی پہنچ گئیں؟

حریم شاہ نے گزشتہ ماہ 28 جون کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و صوبائی وزیر سے خاموشی سے شادی کرلی اور وہ ہنی مون کے لیے 4 جولائی کو ترکی جائیں گے۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی دو ویڈیوز میں ترکی کی لوکیشن ڈالی ہے، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ ترکی ہی میں موجود ہیں یا کسی اور جگہ؟حریم شاہ نے ترکی کی لوکیشن کے ساتھ دو ویڈیوز شیئر کیں، جس میں سے ایک ویڈیو میں وہ گانے پر پرفارم کرتی دکھائی دیتی ہیں اور مذکورہ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے استنبول کی معروف گلی (gülensu tepesi ) کی لوکیشن ڈال رکھی ہے۔

حریم شاہ نے دوسری ویڈیو ایک ہوٹل میں بنائی اور مذکورہ ویڈیو سے واضح نہیں ہو رہا کہ مذکورہ ہوٹل ترکی کا ہی ہے یا کسی اور شہر کا ہے؟ہوٹل کے اندر بنائی گئی ویڈیو میں حریم شاہ 4 جولائی کی شب لاہور میں ہونے والے پانچویں ہم اسٹائل ایوارڈز شو میں اداکاراؤں کی جانب سے پہنے گئے بولڈ اور نیم عریاں لباس پر بات کرتی دکھائی دیں۔

مذکورہ ویڈیو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ صرف ٹک ٹاک اسٹار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ٹک ٹاک والوں کو ہی بے حیائی پھیلانے کا سبب قرار دیتے ہیں، اب ایسے لوگ کہاں ہیں اور وہ اداکاراؤں کے لباس پر بات کیوں نہیں کر رہے۔

حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی دونوں ویڈیوز میں ترکی کے شہر استنبول کے دو مختلف علاقوں کی لوکیشن ڈالی گئی، تاہم تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ترکی گئی ہیں یا پاکستان میں بیٹھ کر وہاں کی لوکیشن استعمال کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.