شوبز

دلیپ کمار کی وہ محبت جو کبھی ان کی نہ بن سکی

برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے اداکارہ سائرہ بانو سے 1966 میں شادی کی۔

دلیپ کمار کی محبت بھارتی اداکارہ کامنی کوشل تھیں اور یہ محبت بالی وڈ فلم ” شہید ” کے سیٹ پر پروان چڑھی۔

ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار اس محبت کو ازدواجی تعلق میں بدلنے کے حامی تھی لیکن اداکارہ کامنی کوشل کے بھائی اس رشتے کے مخالف تھے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کامنی کوشل چونکہ اس وقت اپنی مرحوم بہن کے بچوں کی دیکھ بھال اور پرورش کی خاطر ان کے شوہر سےشادی کرچکی تھیں لہٰذا ان کے لیے اس رشتے سے باہر آنا خاصا مشکل تھا۔کامنی کے بھائی نے دلیپ کمار کا اپنی بہن سے پیچھا چھڑوانے کے لیے اداکار کو دھمکیاں بھی دی تھیں۔

بھارتی مصنفوں کی جانب سے تو یہاں تک دعویٰ کیا گیا ہے کہ کامنی کوشل اور دلیپ کمار کی محبت کو ختم کرنے میں ناکامی کے بعد کامنی کے بھائی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.