شوبز

نور بخاری کی بیٹی کی طبیعت ناساز;دُعاؤں کی اپیل کردی

اداکارہ نور بخاری نے اپنی بڑی بیٹی فاطمہ کی طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

نور بخاری نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے بتایا کہ ’اُن کی بڑی بیٹی فاطمہ کی طبیعت ناساز ہے۔‘سابقہ اداکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! میری بیٹی فاطمہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔‘اُنہوں نے اپنی بیٹی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ شفا عطا کرے، آمین۔‘نور بخاری کے اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اُن کی بیٹی کے لیے دُعا کی اور اُنہیں میسجز بھی کیے۔

واضح رہے کہ نور بخاری کی دو بیٹیاں ہیں، اُن کی بڑی بیٹی کا نام فاطمہ ہے جبکہ چھوٹی بیٹی کا نام شربانو ہے جس کی پیدائش گزشتہ سال ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.