شوبز

نامور اداکار دلیپ کمار کے اثاثے کتنے تھے؟ تفصیل سامنے آگئی

دلیپ کمار کے کل اثاثوں کی مالیت 85 ملین ڈالر یعنی تقریبا 13 ارب روپے پاکستانی کے لگ بھگ تھی: رپورٹس

نامور اداکار دلیپ کمار کے اثاثے کتنے تھے؟ تفصیل سامنے آگئی‘ برصغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دلیپ کمار ممبئی کے انتہائی مہنگے علاقے باندرا میں اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ رہتے تھے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کے کل اثاثوں کی مالیت 85 ملین ڈالر یعنی تقریبا 13 ارب روپے پاکستانی کے لگ بھگ تھی۔ دلیپ کمار کا سب سے بڑا ذریعہ آمدن اداکاری ہی تھی جب کہ وہ 2002ء سے 2006ء بھارت کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1950ء کی دہائی میں عظیم اداکار بھارتی فلم انڈسٹری کی پہلی شخصیت تھے جنہوں نے فلم میں اداکاری کرنے کا معاوضہ ایک لاکھ روپے سے زائد وصول کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.