شوبزفیچرڈ پوسٹ

اداکار فیصل قریشی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے،بڑا یوٹرن لے لیا، جاہل، بدتمیز ٹک ٹاکرز کیساتھ مسکراتے ہوئے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو میں فیصل قریشی مسکان نامی ٹک ٹاکر کے ساتھ خاصے خوشگوار موڈ میں موجود ہیں، مسکان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بھی نظر آئے

اداکار فیصل قریشی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے،بڑا یوٹرن لے لیا، جاہل، بدتمیز ٹک ٹاکرز کیساتھ مسکراتے ہوئے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار و میزبان فیصل قریشی کی جانب سے جاہل بدتمیز کہنے والے ٹک ٹاکرز کے ساتھ دو نئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ کچھ روز قبل فیصل قریشی کے پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لائیو شو کے دوران خاتون ٹک ٹاکر پر برس پڑے تھے۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ایک ٹی وی شو کی ہے جس میں انھیں انہی ٹک ٹاکرز کے ساتھ تفریح کرتے دیکھاجا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں فیصل قریشی ٹک ٹاکرز کے ہمراہ سالگرہ انجوائے کرتے دیکھے جاسکتے ہیں، ساتھ ہی اسٹیج پر ناخوشگوار واقعے کے باوجود میوزک نا روکنے پر انتظامیہ کو سراہتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

دوسری ویڈیو میں فیصل قریشی مسکان نامی ٹک ٹاکر کے ساتھ خاصے خوشگوار موڈ میں موجود ہیں، مسکان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی کا کہنا تھا ٹرولنگ کرنے والوں کو بولنے دو کیوں کہ ان کا کام بولنا ہے۔ فیصل قریشی نے ویڈیو میں تھپڑ پڑنے والے اسامہ کو بھی متعارف کروایا اور کہا کہ اسے تھپڑ پڑنے چاہئیں لیکن آن ائیر نہیں کیوں کہ آن ائیر سب کو خیال کرنا چاہیے، مسکان سمیت سب کو یہ بات سمجھ آگئی ہے۔ فیصل قریشی نے مزید کہا کہ سب کی عزت کریں اور میں نے اگر ان سب کو ڈانٹا تو اس لیے کہ یہ سب مجھے اپنے استاد یا بھائیوں کی طرح سمجھتے ہیں، اگر یہ پلٹ کر میری بے عزتی کر دیں تو میں ایسا کبھی نہ کروں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.