شوبزفیچرڈ پوسٹ

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جوہی چاولہ کو دہلی ہائی کورٹ نے زور دار جھٹکا دے دیا، 5 جی ٹیکنالوجی کیخلاف درخواست خارج ہونے پر لاکھوں روپے جرمانہ

دہلی ہائی کورٹ نے اداکارہ کی جانب سے اب تک جرمانہ جمع نہ کروانے پر حیرت کا اظہار کیا اور جوہی چالہ کو مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جوہی چاولہ کو دہلی ہائی کورٹ نے زور دار جھٹکا دے دیا، 5 جی ٹیکنالوجی کیخلاف درخواست خارج ہونے پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کو ففتھ جنریشن (5جی)ٹیکنالوجی کے خلاف درخواست خارج ہونے پر دہلی ہائی کورٹ نے20 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا جو کہ اداکارہ کی جانب سے اب تک عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا۔ دہلی ہائی کورٹ نے اداکارہ کی جانب سے اب تک جرمانہ جمع نہ کروانے پر حیرت کا اظہار کیا اور جوہی چالہ کو مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ سماعت کے دوران جسٹس جے آر نے ریمارکس دیتے ہو ئے کہا کہ مدعی کے اس رویے پر عدالت حیران ہے کہ اس نے ابھی تک با عزت طریقے سے جرمانہ ادا نہیں کیا۔ یاد رہے جوہی چالہ نے ففتھ جنریشن (5جی)ٹیکنالوجی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی جو بعد میں خارج کردی گء تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.