شوبز

"کسی کی گھٹیا بات نہیں سن سکتی”۔۔۔ غنا علی سوشل میڈیا سے تنگ

 اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو اداکارہ کے شوہر سے مسئلہ ہے وہ اُنہیں اَن فالو کردیں۔

غنا علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غنا علی کے شوہر نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اداکارہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں۔غنا علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے شوہر کو سیاہ رنگ بہت پسند ہے اور اُن کی الماری میں زیادہ تر لباس سیاہ رنگ کے ہی ہیں۔‘

اداکارہ نے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ لوگوں کو میرے شوہر سے کوئی مسئلہ ہے تو مجھے اَن فالو کردیں۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں اب کسی کی گھٹیا بات سُن نہیں سکتی اور نہ ہی اُن باتوں کا جواب دے سکتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ غنا علی کو شادی کے بعد سے اُن کے شوہر کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.