شوبز

ڈاکٹر عطاء اللہ عالی کے دو پراجیکٹ عید پر نشر ہوں گے

نامور ڈرامہ نگار ڈاکٹر عطاء اللہ عالی کی تحریر کردہ ٹیل فلم "بیوی میرے ہمسائے کی” کراچی میں مکمل ہوگئی ہے جسے عید پر آج انٹرٹینمنٹ سے نشر کیا جائے گا۔

ٹیلی فلم کے ڈائریکٹرعامر عبد الصمد جب کہ کاسٹ میں راشد فاروقی مانی،نمرہ شاہد،ماہ رخ، اور محسن عباس حیدر نمایاں ہیں۔

ڈاکٹر عطاء اللہ عالی نے اس ضمن میں بتایا کہ ٹیلی فلم میں کامیڈی کے ساتھ ساتھ اصلاحی پیغام بھی شامل ہے ۔چونکہ عام طور پر عید کے ڈراموں میں تفریحی پہلو زیادہ نمایاں ہوتا ہے اس لئے”بیوی میرے ہمسائے کی” بھی ناظرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنےمیں کامیاب ہو گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرا لکھا ہوا ایک اور سٹ کام ” آپ کا خادم”عید کے دن سے پی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا جس  کے پروڈیوسر مطلوب بلوچ ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.