شوبز

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنا تیسرا بچہ کس کو قرار دیا؟ پتا چل گیا

کرینہ کپور خان کی جانب سے جمعے کے روز انسٹا گرام پر ایک ویڈیوشیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنی کتاب کو پہلی دفعہ اپنے مداحوں کے سامنے پیش کیا

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنا تیسرا بچہ کس کو قرار دیا؟ پتا چل گیا‘ بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنی کتاب ‘کرینہ کپور خان پریگنینسی بائبل’ کو اپنا تیسرا بچہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور خان کی جانب سے جمعے کے روز انسٹا گرام پر ایک ویڈیوشیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنی کتاب کو پہلی دفعہ اپنے مداحوں کے سامنے پیش کیا۔ کرینہ کپور کیپشن میں لکھتی ہیں میرے دونوں حمل اور اس کتاب کو لکھنے کا سفر کافی طویل رہا،کچھ اچھے دن تھے اور کچھ برے، اس کتاب میں میں نے اپنے دونوں حمل کے دوران جسمانی اور جذباتی تجربے کو تحریر کیا ہے یہ کتاب میرے لیے میرے تیسرے بچے جیسی ہے جس کا آج جنم ہو ا ہے۔ اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کتاب کی ایڈوانس بکنگ کرنے کی بھی خبر سنائی گئی اور اپنے مداحوں کے لیے لنک شیئر کیا جہاں پر ان کے مداح آرڈر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.