شوبز

ریشم فاطمید فاؤنڈیشن پہنچ گئیں؛بچوں میں تحائف تقسیم کئے

 اداکارہ ریشم تھیلیسمیا اور ہیموفلیلیا کے مریض بچوں کا غم بانٹنے کے لئے جا پہنچیں، بچوں میں عید کے گفٹس تقسیم کئے اور سیلفیاں بھی بنائیں۔

فاطمید فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جوہر ٹاﺅن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا  تھاجس میں ایڈمنسٹریٹر فاﺅنڈیشن کرنل(ر) افتخار حیدر نقوی، تھیلسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچوں اور ان کے لواحقین نے شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی فلم اسٹار ریشم تھیں۔اداکارہ ریشم بچوں کے پاس گئیں اور ان میں عید کے گفٹس تقسیم کئے،فلم اسٹار کو اپنے درمیان پا کر مریض بچوں میں خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہااور اداکارہ کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔ اس موقع پر اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ یہ بچے پھول ہیں جنہیں مرجھانا نہیں چاہیے۔

انہو ں نے کہا کہ میں عرصہ دراز سے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے ساتھ ہوں اورلاہور سمیت فیصل آباد، پشاور اور دوسرے شہروں میں ان  بچوں کے لئے فنڈ ریزنگ مہم کا بھی حصہ بن چکی ہوں۔ بچوں کے علاج کے لئے مخیر حضرات کو بھی آگے آنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.