شوبز

میری زندگی میں شوہرکا کردار؟ اداکارہ نمل خاور نے اہم راز سے پردہ اُٹھا دیا

اُنہوں نے کہا کہ ’جب ہم مصوری کرتےہیں توہمیں ہماری مکمل توجہ اپنے آرٹ پرمرکوزکرنی ہوتی ہے

میری زندگی میں شوہرکا کردار؟ اداکارہ نمل خاور نے اہم راز سے پردہ اُٹھا دیا، پاکستان شوبزانڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاورنےانکشاف کیا ہےکہ وہ اگراپنےبیٹےمصطفیٰ کی پیدائش کےبعد بھی اپنا آرٹ جاری رکھی ہوئی ہیں تواس میں اُن کےشوہرحمزہ علی عباس کا ایک اہم کردارہے۔ سوشل میڈیا پرنیمل خاورکی ایک ویڈیوکلپ وائرل ہورہی ہےجس میں اپنی طرح دیگرمصوروں کوآرٹ کےحوالےسےاہم مشورے دیتی نظرآرہی ہیں۔ نیمل خاورنے ویڈیومیں کہا کہ ’جب کسی کام کےکرنےمیں خلل پیدا ہوتوہمارا دل نہیں کرتا کہ ہم وہ کام کریں اوریہی مثال مصوری کےلیےبھی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’جب ہم مصوری کرتےہیں توہمیں ہماری مکمل توجہ اپنے آرٹ پرمرکوزکرنی ہوتی ہےلیکن مصطفیٰ کی پیدائش کےبعد، میرے لیے یہ کام کرنا بہت مشکل تھا۔‘ سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’میرے شوہر حمزہ نے میرا بہت ساتھ دیا اور آج اگر میں مصوری کرتی ہوں تو یہ صرف حمزہ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔‘

نیمل نےکہا کہ ’میں جب مصوری کرتی ہوں توحمزہ مصطفیٰ کی دیکھ بھال کرتےہیں اوراس طرح مجھےہرروزتھوڑا ہی سہی لیکن اپنے آرٹ کے کام کو جاری رکھنے کے لیے وقت مل جاتا ہے۔‘ واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ حمزہ علی عباسی اورنیمل خاورعباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.