شوبز

دیپیکا پڈوکون جیسی لڑکی ہو تو؟ کارتک آریان سچ زبان پر لے آئے

،بالی ووڈ کےنوجوان اداکار نےکہا ہےکہ وہ دیپیکا پڈوکون جیسی لڑکی سےشادی کرنےکےخواہشمند ہیں

دیپیکا پڈوکون جیسی لڑکی ہوتو؟ کارتک آریان سچ زبان پرلےآئے،بالی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان نے کہا ہے کہ وہ دیپیکا پڈوکون جیسی لڑکی سے شادی کرنے کے خواہشمند ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں کارتک آریان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک لائیو سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اُن سے دلچسپ سوالات کیے۔ اسی سیشن کے دوران ایک مداح نے کارتک آریان سے سوال کیا کہ ’وہ اپنی جیون ساتھی کے لیے کس طرح کی لڑکی کا انتخاب کریں گے؟‘

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کارتک آریان نے وقت ضائع کیے بغیر فوراََ کہا کہ ’اُنہیں دیپیکا پڈوکون جیسی لڑکی چاہیے جو فخر سے دُنیا کے سامنے اپنے شوہر کی صلاحیتوں کو ظاہر کرواتی ہے۔‘ اس سے قبل بھی کارتک آریان کئی بار دیپیکا پڈوکون کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

ایک بار اُن سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ کترینہ کیف کے ساتھ اسکرین پر کب نظر آئیں گے؟ جس پر بالی ووڈ اداکار نے کہا تھا کہ ’میں دیپیکا کے ساتھ بھی اچھا لگوں گا تو آپ مجھے اُن کے ساتھ دیکھنا پسند کریں گے؟‘

خیال رہے بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں یہ کہا جارہا ہے کہ کارتک آریان اور دیپیکا پڈوکون بہت جلد سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے تاہم ابھی تک اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.