شوبز

صدف کنول نے مداحوں کو اپنی خوبصورتی کے متعلق بتادیا

صدف کنول نےاپنےشوہرشہروزسبزواری کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی

صدف کنول نےمداحوں کواپنی خوبصورتی کےمتعلق بتادیا، شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ وماڈل صدف کنول نےمداحوں کواپنی خوبصورت جِلد کا رازبتادیا۔ گزشتہ دنوں صدف کنول نےاپنےشوہرشہروزسبزواری کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ مارننگ شو کی میزبان نے صدف کنول سے اُن کی خوبصورت جِلد کے حوالے سے پوچھا جس پر اُنہوں نے کہا کہ ’وہ اپنی جِلد کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں۔‘

صدف کنول نے کہا کہ ’وہ روزانہ اپنے چہرے کی کلیزنگ کرتی ہیں اور ساتھ ہی ہفتے میں ایک بار لازمی فیشل بھی کرتی ہیں۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’وہ اپنی جِلد پر گھریلو ٹوٹکے بالکل نہیں آزماتی ہیں جبکہ اپنے چہرے پر سے بلیک اینڈ وائٹ ہیڈز بھی خود ہی نکالتی ہیں۔‘ ماڈل نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’بعض لڑکیاں میک اپ اُتارے بغیر سوجاتی ہیں جو کہ بہت غلط ہے، اس سے جِلد خراب ہوتی ہے اور ایکنی کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔‘

دوسری جانب شہروز سبزواری نے کہا کہ ’صدف سے شادی کے بعد اُنہیں بھی بار بار فیس واش کرنے کی عادت لگ گئی ہے۔‘ شہروز سبزواری نے کہا کہ ’اب جب بھی اُن کے چہرے پر پسینہ آتا ہے تو وہ فوراََ جاکر منہ دھولیتے ہیں۔‘ واضح رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں خاموشی سے شادی کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.