شوبز

ماڈل نایاب خان بے دردی سے قتل؛گھر سے برہنہ لاش برآمد

لاہور کے علاقہ ڈیفنس فیز5 سے خاتون کی تشدد زدہ اور برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نایاب خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 29 سالہ نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی جسے گلہ دبا کر قتل کیا گیا،قتل کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں مقتولہ کے سوتیلے بھائی محمد علی ناصرکی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔پولیس
زیادتی،ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش جاری ہے۔

نایاب ڈیفنس فیز 5 کے بلاک ایل میں 273 میں رہائش پزیر تھی۔

مقتولہ کے بھائی محمد علی ناصر نے بتایا کہ نایاب کوگزشتہ رات  گلبرگ سے آئس کریم کھانے کے بعد گھرچھوڑاتھا
صبح سویرے بہن سے ملنے گھرگیا تو دروازے بند تھے اورگھرکے پچھلی سائیڈ کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی گھرمیں داخل ہواتوسامنے بہن کی لاش پڑی تھی جو بالکل برہنہ تھی۔

پولیس مختلف زاویوں سے مصروف تفتیش ہے۔

نایاب خان نے کئی رسائل میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کئی گانوں میں  بھی ماڈلنگ کی تھی جبکہ انہیں ڈراموں میں کام کا بہت شوق تھا لیکن وہ بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر زیادہ کام نہ کرسکیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نایاب کافی عرصہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نایاب ڈیفنس میں ایک ذاتی گھر کے علاوہ کافی زیادہ بنک بینلس کی مالک بھی تھی۔

یاد رہے کہ نایاب خان نے گلوکار ندیم عباس لونے والا کے مشہور گانے” گڈی توں منگا ” میں بھی ماڈلنگ کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.